جمعرات‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2019

تھانہ بنی کی حوالات میں بند ملزم کی خودکشی کی کوشش


راولپنڈی(جنرل رپورٹر) تھانہ بنی کی حوالات میں کار چوری کے مقدمے میں بند زیر تفتیش ملزم نے خود کشی کی ناکام کوشش کر ڈالی ،بتایا گیا ہے کہ ملزم شاہ جہان کے خلاف پولیس نے مقدمہ نمبر 229/19زیر دفعہ 381Aدرج کیا اور اسے گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی اور حوالات میں بند کر دیا، بتایا گیا ہے کہ ملزم باتھ روم میں گیا لیکن کافی دیر تک با ہر نہ آیا تو حوالات میں بند دیگر ملزموں نے پولیس کو بتایا جس پر پولیس اہلکاروں نے حوالات کھول کر جب باتھ روم میں دیکھا تو ملزم شاہ جہان زخمی حالت میں پڑا ہے ملزم کے خلاف پولیس نے ایک اور مقدمہ درج کرکے تفتیشی شروع کر دی ہے۔

© Copyright 2019. All right Reserved