بدھ‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2019

راولپنڈی، نوسربازوں نے شہریوں کو لاکھوں کے جعلی چیک تھما دیئے


راولپنڈی (جنرل رپورٹر ) لین دین،امانت میں خیانت، بوگس چیک دینے کے مختلف واقعات میں شہریو ں کو لاکھوں روپے سے محروم کر دیاگیا۔تفصیلات کے مطابقتھانہ ویسٹریج پولیس کو عبدالحمید نے بتایا کہ محمد اسلم آزاد،احمد اسلم نے مجھے1چیک مالیتی8500000روپے دیا جو ڈس آنر ہوگیا۔تھانہ کینٹ پولیس کو محمد اکرم قریشی نے بتایا کہ محمد سلیم طارق نے مجھے1چیک مالیتی25لاکھ روپے دیا جو ڈس آنر ہوگیا۔تھانہ صد ر واہ پولیس کو عبدالوحید نے درخواست دی کہ محمد ظہیر نے مجھے1چیک مالیتی4لاکھ35ہزارروپے دیا جو ڈس آنر ہوگیا۔اسی تھانہ پولیس کو خالد جاویدنے بتایا کہ اسدمحمود نے مجھے1چیک مالیتی77000روپے دیا جو ڈس آنر ہوگیا۔تھانہ ائیر پورٹ پولیس کو رانا منظور احمدنے بتایا کہ عدنان رفیق نے مجھے1گاڑی فروخت کی جسکے کاغذات جعلی وبوکس ثابت ہوئے۔ اسی تھانہ پولیس کو احسان اخترنے بتایا کہ خالد محمود نے مجھے1چیک مالیتی800000روپے دیا جو ڈس آنر ہوگیا۔

© Copyright 2019. All right Reserved