بدھ‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2019

مارکیٹ اور بنکوں میں کرنسی نوٹوں کی دستیابی کو یقینی بنائیں، اجمل بلوچ

کرنسی نوٹ فروخت کرنیوالے سٹیٹ بینک کے ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائے
اسلام آباد (سٹی رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران پاکستان اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری خالد محمود چوہدری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سٹیٹ بنک نے 20مئی کے بعد نئی کرنسی نوٹ جاری کرنے کا پروگرام جاری کیا ہے لیکن کاروبار چلانے کے لئے اس وقت کرنسی نوٹ میسر نہیں جب کہ تمام کمرشل بنکوں نے چینج دینے سے معذرت کر لی ہے ۔ جس کی وجہ سے تاجروں کو کاروبار چلانے کے لئے 10سے 20فی صد ادائیگی پر نوٹ خریدنے پڑتے ہیں جو کہ حکومت اور سٹیٹ بنک کے لئے لمحہ فکریہ ہے کاروبار کیسے چلے گا جب کہ اپنے ہی ملک کی کرنسی خرید کر روزمرہ کے معاملات چلانے پڑیں انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ اور گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیں اور مارکیٹ اور بنکوں میں کرنسی نوٹوں کی دستیابی کو یقینی بنائیں جب کہ بنکوں کو ہدایت جاری کریں کہ وہ خستہ نوٹ جاری نہ کریں اور انکوائری کرائیں کہ سٹیٹ بنک کے کونسے ملازمین نوٹ فروخت میں ملوث ہیں۔

© Copyright 2019. All right Reserved