بدھ‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2019

طارق حمید بھٹی کا راولپنڈی میں قائم مختلف امتحانی مراکز کادورہ

امتحانی مراکز کیلئے تعلیمی بورڈ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ، اظہار اطمینان
راولپنڈی(سپیشل رپورٹر)طارق حمید بھٹی ایڈیشنل سیکرٹری(اکیڈمک) ہائر ایجوکشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے راولپنڈی بورڈ کے زیرانتظام قائم امتحان انٹرمیڈیٹ(سالانہ)2019ء کے راولپنڈی میں قائم مختلف امتحانی مراکز کادورہ کیا ۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی ڈاکٹر تنویر ظفر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل سیکرٹری طارق حمید بھٹی نے امتحانی مراکز کیلئے تعلیمی بورڈ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے طلبا و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی بورڈ راولپنڈی کی طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے دورے کر رہا ہوں تا کہ طلبا و طالبات دلجمعی سے اپنے امتحانات دے سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امتحانی مراکز میں جو بھی کوتاہی یا ناقص کارکردگی سامنے آنے کی صورت میں عملہ کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہSOP پر سختی سے عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ طلبا و طالبات کو بہترین امتحانی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ایگزامینیشن سنٹر کے دورے کے دوران انہوں نے امتحانی عملہ اور ریزیڈنٹ انسپکٹر کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض احسن طریقہ سے سراجام دیں۔ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ہمیں اپنا مستقبل سنوارنے کیلئے انہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔ انہوں نے امتحانی سنٹر میں الگے کیمرے اور سکیورٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ امتحانی سنٹر کے دورے کے بعد انہوں نے بورڈ آفس میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا بھی وزٹ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ ڈاکٹر تنویر ظفر، کنٹرولر امتحانات عابد کھرل، اور بورڈ افسران موجود تھے۔ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر تنویر ظفر نے بریفنگ میں کہا کہ تمام امتحانی مراکز کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

© Copyright 2019. All right Reserved