جمعرات‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2019

اسلام آباد، شہری 2 گاڑیوں، 2 موٹرسائیکلوں ،لاکھوں کی نقدی و زیورات سے محروم

سہیل عمران ، عامر جاوید کی گاڑیاں ،انورالرحمن کا موٹر سائیکل چوری ،خاتون سے اسلحہ کی نوک پر پرس چھین لیا گیا
شہری کا موبائل چھین لیے گئے ،ملزمان موبا ئل ٹاور 100میٹر تار مالیتی2لاکھ50ہزارروپے لے اڑے ، الگ الگ مقدمات درج
راولپنڈی (جنرل رپورٹر ) چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں شہریوں کو 2موٹرسائیکلوں 2 گاڑیوں،نقدی ،غیر ملکی کرنسی ،طلائی زیورات ویگر اشیاء سے محروم کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مورگاہ کے علاقے سے انورالرحمن کاموٹرسائیکل نمبرRIO-9374تھانہ سول لائن کے علاقے سے عامر جاوید کی کار نمبرDZ-079تھانہ ویسٹریج کے علاقے سے سہیل عمران کی کار نمبرLEC-3880تھانہ کینٹ کے علاقے سے کاموٹرسائیکل نمبرRIK-3283 چوری کرلیا گیا۔تھانہ ائیر پورٹ پولیس کو مظفر حسین نے بتایا کہ ہمارے موبائل ٹاور نمبر037/RWPسے کسی نامعلوم نے 100میٹر تار مالیتی2لاکھ50ہزارروپے چوری کرلی۔تھانہ وارث خان پولیس کوجبران بن طاہر نے بتایا کہ بوہڑ بازار آیا تھا اپنی گاڑی میں موجود تھا کہ ایک موٹرسائیکل پر 2 نامعلوم اشخاص آئے اور اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 2 عدد موبائل فون چھین کر فرا ر ہوگئے ۔تھانہ صادق آباد پویس کو صبیحہ خانم نے بتایا کہ سحری کے بعد ائیرپورٹ اسلام آباد سے اپنی بہنوئی اظہر اقبال کے ساتھ محلہ کھوکھراں پہنچے تو جب گھر کے نزدیک پہنچے تو دو افراد مسلح پسٹل آئے ایک نے پسٹل بہنوئی اظہر اقبال پر تان لیا، دوسرے نے پسٹل کے بٹ مجھے مارے اور میرا پرس چھین لیا جس میں 5500 امریکی ڈالر ، زیور 4چوڑیاں 2 کڑے ، 2سیٹ ٹاپس 2انگوٹھیاں ، موبائل فون ، گھڑی ، 5ہزار پاکستانی رقم ، پاسپورٹ ، گرین کارڈ ، امریکن IDکارڈ ، پاکستانی ID کارڈ ، ائیر ٹکٹ ، سوشل سکیورٹی کار ڈ چھین کر فرار ہو گئے ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ۔

© Copyright 2019. All right Reserved