اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2019

روزہ انسان میں فرشتوں جیسی صفات پیدا کرتا ہے، علامہ ریاض شاہ

رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی طرف سے مومنین کیلئے عظیم تحفہ ہے
اسلام آباد(اوصاف روپوٹ ) جامع مسجد ادارہ تعلیمات اسلامیہ خیابان سرسید میں محفل درس قرآن کی تقریب میں مفکر اسلام اور مفسر قرآن علامہ سید ریاض حسین شاہ نے تقدس رمضان المبارک کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزہ انسان میں فرشتوں جیسی صفات پیدا کرتا ہے، روزہ دار حلال چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی رضا اورخوشنودی حاصل کرنے کیلئے رکھنا ہے اورفرشتے اپنی کوئی خواہش نہیں رکھتے ، بلکہ اطاعت خداوندی میں کوئی رکوع میں ہے اورکوئی سجدے میں ہے،انہوں نےکہاکہ روزہ بھوک ،پیاس سمیت دیگر حلال کاموں سے دن بھر روکے رکھتا ہے اروروزہ دار سال کے گیارہ مہینوں میں حرا م اورناجائز امور سے اجتناب کرنے کا درس دیتا ہے اورروزہ دار کو روزہ صبر کا درس دیتا ہے ،اگر ہم اپنے روزمرہ امور میں صبر وتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسروں کے حقوق ادا کرنے کی کوشش کریں تو اس سے ہماری زندگیوں میں سکون اوراطمینان آئے ، ہمیں روزہ اللہ تعالیٰ کیلئے رکھنا ہے اگر اہم اس کے آداب کی رعایت کے ساتھ رکھیں گے صبر وتحمل کے ساتھ اپنے تمام اعضاء کا درست استعمال کریں گے گھریلو زندگی میں بیوی کے ساتھ حسن سلوک کرتے ہوئے اس کی خامیاں دیکھنے کے بجائے خوبیاں اپنی خامیاں دیکھیں گے تو اس حسن اخلاق کے گھریلو زندگی پر مثبت اوردوررس اثرات مرتب ہوں گے اسی طرح دفتر ،بازار سمیت روزمرہ معمولات زندگی میں اپنی خامیوں کا محاسبہ دوسروں کی اچھائیوں کو دیکھ کر ہم اخروی زندگی کی ابدی کامیابی سے ہمکنار ہوسکتے ہیںانہوں نے کہا کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی طرف سے مومنین کیلئے عظیم تحفہ ہے ، کیونکہ اس ماہ مقدس میں اللہ تعالیٰ نے نفلی عبادت کا ثواب فرضی عبادات کے برابر رکھا ہے اس لئے اس ماہ مقدس میں ہمیں اپنے گناہوں کی بخشش کیلئے دن رات کو شش کرتے ہوئے روزہ رکھنا چاہیے تاکہ ہم متقی وپرہیز گا ر بن سکیں ماہ رمضان محبت امن اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ محفل میں نعت رسول مقبول سے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔
ریاض شاہ

© Copyright 2019. All right Reserved