جمعرات‬‮   21   ‬‮نومبر‬‮   2019

ر مضان بازار قائم کر کے عوام کو ر یلیف فراہم کر نے کی کو شش کی گئی

دالیں، سبزیاں ، پھل،گھی اور چینی ر عا ئتی نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں، احسان بھٹہ
راولپنڈی(سپیشل رپورٹر):سپیشل سیکرٹری ایگری کلچرل ما ر کیٹنگ احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں سستے ر مضان بازار قائم کر کے عوام کو ماہ مقد س میں ر یلیف فراہم کر نے کی کو شش کی گئی ۔ان رمضان بازاروں میں عام آ دمی کو دالیں، سبزیاں ، پھل،گھی اور چینی ر عا ئتی نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں اور رمضان بازاروں کی مکمل ما نیٹر نگ کی جا رہی ہے تا کہ اشیا ء ضروریہ کی طلب و ر سد و قیمتوں پر نظر رکھی جا سکے نیز ان چیز وں کے معیا ر کو بھی یقینی بنا یا جا سکے۔انہوں نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور دالوں کے معیا ر کو جا نچا نیز آ لو و پیاز کی فروخت کا بھی جائزہ لیا۔اسکے علاوہ اشیایہ ضروریہ کے معیار کا معا ئینہ اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا جا ئزہ بھی لیا اور وہاں فراہم کی جا نے والی سہو لیا ت سے متعلق عوام کی رائے لی۔انہوں نے ہدا یت کی کہ مو ثر ما نیٹر نگ کے لئے باقاعدہ دورے جا ری ر کھے جائیں اوررمضان بازاروں میں کسی بھی چیز کی کمی نہ آ نے دی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چو ہڑ چوک میں قایم سستے رمضان بازار کے دورے کے دوران کیا۔اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چو ہدری محمد علی ر ندھاوا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)ملیحہ جمال ،سب مجسٹریٹ حافظ عمران کیو دیگر انتظا می افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے ڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی چو ہد ری محمد علی ر ند ھاوا نے کہا کہ ماہ ر مضان کے مقدس مہینے میں عوام الناس کو بھر پور ر یلیف فراہم کر نے کے لئے ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر فعال ہے اور اس سلسلے میں پرا ئس مجسٹریٹس و اسسٹنٹ کمشنرز با قا عدگی سے ر مضان بازاروں کے دورے کر رہے ہیں بلکہ سرکاری نرخوں پر فروخت کو قا بل عمل بنانے کے لئے آکشن کے عمل کی بھی نگرانی کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان بازروں میں چینی کی وافر مقدار میں موجودگی کا یقینی بنایا جا رہا ہے اور علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی اسلام آباد کے دورہ کے دوران آڑ ھتیوں سے مذا کرات بھی جا ری ہیں۔ رمضان بازار کے علاوہ عام ما رکیٹوں میں بھی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور ذ خیرہ اندوزی کے ذ ر یعے مصنو عی مہنگا ئی پیدا کر کے عوام کو مشکلا ت سے دوچار کر نے والوں کے خلاف سخت کر یک ڈا ئون کیا جارہا ہے۔

© Copyright 2019. All right Reserved