بدھ‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2019

راولپنڈی، زائد قیمت وصول کرنے پر25 دکاندار گرفتار،3 لاکھ 20 ہزار جرمانہ



راولپنڈ ی (سپیشل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر راولپنڈی ضلع میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی جاری ہے - گذشتہ 24 گھنٹوں میں بازاروں اور مارکیٹوں میں 321مقامات پر اشیائے خوردنی کی قیمتوں کو چیک کیا گیا - مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے پر 25 دکانداروں کو موقع پر گرفتار کیا گیا جبکہ تین لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا- ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 131 دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی -

© Copyright 2019. All right Reserved