اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2019

راولپنڈی، مختلف واقعات میں خاتون سمیت تین افراد اغواء


راولپنڈی (جنرل رپورٹر )اغواء کے دو مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون کو بیٹے سمیت جبکہ جائیداد کی خاطر بیٹے نے باپ کو اغواء کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان پویس کو فیضان نے بتایاکہ ناشتہ کر کے کام پر چلا گیا شام کو میری والدہ نے فون پر اطلاع دی کہ میری بیوی (ر) اپنے بیٹے محمد آذان بعمر 9ماہ کے ہمراہ گھر سے غائب ہے جو ابھی تک واپس نہ آئی ہے گھر واپس آیا تو( ر)غائب تھی جسے کوئی نامعلوم شخص بری نیت سے اغواء کر کے لے گیا ہے جبکہ تھانہ صادق آباد پولیس کو صلاح الدین نے بتایا کہ میرے چھوٹے بھائی غازی خان کو اس کے بڑے بیٹے کامران جو کہ اسلام آباد چک شہزاد میں رہائش پذیر ہے بذریعہ فون 2015 میں ڈھوک کالا خان بلوایا اور اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جس نے جائیداد کی خاطر اغواء کیا ہے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

© Copyright 2019. All right Reserved