اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2019

آر ڈبلیو ایم سی اور وومن یونیورسٹی کے اشتراک سے صفائی آگاہی مہم

طالبات نے نجی سکول میں بچوں کو صفائی کے فوائد اور اسلام میں اسکی اہمیت پر لیکچر دیا
راولپنڈی( سپیشل رپورٹر) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور راولپنڈی وومن یونیورسٹی کے اشتراک سے سکستھ روڈ کے کیپیٹل لائیسیم سکول میں سٹوڈنٹس کو صفائی کی اہمیت و افادیت پر آگاہی فراہم کی گئی اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینیٹری ورکرز کیلئے منعقدہ ورکشاپ میں انہیں ویسٹ کی ری سائیکلنگ سے متعلق بتایا گیا ،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم اور وومن یونیورسٹی کی بی ایس (آنرز)ماس کمیونیکیشن کی طالبات نے سکول میں بچوں کو صفائی کے فوائد اور اسلام میں اسکی اہمیت پر لیکچر دیا،پمفلٹس تقسیم کئے،اسکے ساتھ بچوں کو ویسٹ ری سائیکلنگ سے متعلق بھی بتا یا گیا اور انہیں اسکا عملی مظاہرہ بھی کر کے دکھا یا گیا جبکہ بچوں نے بھی کوڑا کرکٹ اٹھا کر ویسٹ بن میں ڈال کر صفائی کاپیغام دیا،سکول کے سٹوڈنٹس نے صفائی کے حوالے سے تصاویر بنائیں اور ان میں کلرز بھی کئے،ورکشاپ میں سینیٹری ورکرز کے کام پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں،کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے میں احتیاط برتیں تاکہ کسی بھی قسم کی بیماری سے آپ محفوظ رہ سکیں،قابل استعمال چیزوں کو آپ اپنے لئے استعمال بھی کر سکتے ہیں اور اسے بیچ کر اپنی آمدنی میں اضافہ بھی کر سکتے ہیں،بعد ازاں سکول اور ورکشاپ میں اپنے پیغام میںراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم کے ارکان نے کہا کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں ،کوڑا کرکٹ ادھر ادھر نہ پھینکیں ، صفائی نصف ایمان ہے ،اپنے گھروں کی صفائی کیساتھ ساتھ اپنی گلی ،محلے اور شہر کی صفائی کا بھی خصوصی طور پر خیال رکھیں ،تاکہ آپ اور آپکے پیاروں کو ایک صاف ستھرا اور صحتمند ماحول مل سکے ،شہر کی صفائی ایک مشترکہ عمل ہے، اپنے گھروں میں بھی ہمارا صفائی کا پیغام ضرور پہنچائیں،سکول سٹاف اور سٹوڈنٹس نے شہ میں صفائی کیلئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم سب ملکر صفائی کو یقینی بنائینگے،صفائی کی یہ مہم کامیاب بنائینگے،

© Copyright 2019. All right Reserved