بدھ‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2019

اوپن یونیورسٹی، میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز کے طلبہ کو درسی کتب کی ترسیل کا کام جاری


اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2019ء میں پیش کئے گئے میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخل 7۔لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات کو درسی کتب کی ترسیل کا کام جاری ہے ٗ اب تک اڑھائی لاکھ (2.5 Lakh)طلبہ و طالبات کو کتب ارسال کردئیے گئے ہیں جن میں میٹرک کے 50ہزار ٗ ایف اے کے 80ہزار اور بی اے پروگرام کے ایک لاکھ بیس ہزار طلبہ و طالبات شامل ہیں۔ شعبہ مینلگ کے انچارج ٗ ڈاکٹر امجد علی کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم نے کتابوں کی ترسیل کے مراحل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی واضح ہدایات دی ہیں اور اس عمل کو مکمل کرنے کے لئے ایک ٹائم فریم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ تعلیمی کلینڈر اور مقررہ شیڈول کے اندر ترسیل کتب کے عمل کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے شعبہ ترسیل کتب نے کام ہنگامی بنیادوں پر تیز کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی ایڈ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں داخل طلبہ کو ترسیل کتب کا عمل عنقریب شروع کردیا جائے گا۔

© Copyright 2019. All right Reserved