بدھ‬‮   13   ‬‮نومبر‬‮   2019

حکومت کاروباری طبقے پر کم سے کم ٹیکس لگائے، حبیب اللہ زاہد

ملک کو اپنے وسائل سے آگے بڑھانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں
اسلام آباد(سٹی رپورٹر)چیئرمین اسلام آباد یونائیٹڈ گروپ حبیب اللہ زاہد نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری طبقے پر کم سے کم ٹیکس لگائے،کاروبار میں آسانیاں پیدا کرے اورٹیکس کی بنیاد کو وسعت دینے کیلئے کوششیں تیز کرے ٹیکس دہندگان اصل وی وی آئی پیز ہو تے ہیں آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے باوجود موجودہ ٹیکس دہندگان پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ ڈالنے سے گریز کیا جائے بجلی و گیس کے ریٹ مزید بڑھانے، شرح سود میں اضافہ کرنے، سبسڈیز کو کم کر نے جیسے اقدامات سے کاروبار کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہو گا اور معیشت سست روی کا شکار ہو گی ۔ہم پر امید ہیں کہ موجودہ حکومت ملک کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کی کوشش کرے گی کیونکہ ماضی کی حکومتوں میں کھربوں روپے کے قرضے لینے کے باوجود ابھی تک پاکستان کی معیشت مشکلات سے دوچار ہے اور قرضوں کے بوجھ تلے دبتی جا رہی ہے جس سے ثابت ہے کہ قرضوں سے ملک کبھی بھی مضبوط نہیں ہو گا بلکہ ہماری آنے والی نسلیں مزید مقروض ہوتی جائیں گی لہذا اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کو اپنے وسائل سے آگے بڑھانے کیلئے عملی اقدامات اٹھا ئے جائیں۔

© Copyright 2019. All right Reserved