جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

جعلی اکائونٹس،علی کمال مجید نے مستقل ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا


اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر) جعلی بنک اکاﺅنٹس و میگا منی لانڈرنگ کیس میں اومنی گروپ کے خواجہ انور مجید کے بیٹے علی کمال مجید نے مستقل ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ درخواست میں چیئرمین نیب کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے 8 مئی کو کال اپ نوٹس ملا ، نیب نے تفتیشی کو ریکارڈ فراہم کرانے کیلئے طلب کیا ہے ، نیب کی روایت ہے کہ وہ طلب کر کے گرفتار کر لیتی ہے لہٰذا عدالت درخواست گزار کی ضمانت قبل از گرفتاری کی توثیق کرے۔
رجوع

© Copyright 2019. All right Reserved