پیر‬‮   26   اگست‬‮   2019

آصف زرداری کے ٹیکس کنسلٹنٹ محمد جاوید کی ایک روز کے لئے عبوری ضمانت منظور


اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے ٹیکس کنسلٹنٹ محمد جاوید کی ایک روز کے لئے عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے پانچ لاکھ روپے کے مچلکے اور ایک شخصی ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے ٹیکس کنسلٹنٹ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت گزشتہ روز عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی۔ دوران سماعت جاوید اقبال ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ نیب نے تحقیقات کیلئے محمد جاوید کو کال اپ نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت کیس کی سماعت ہونے تک ضمانت منظور کرے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس کو آصف علی زرداری کیس کے ساتھ منسلک کرتے ہیں۔ آصف علی زرداری کے مقدمات کی سماعت آج بدھ کو ہو گی۔ عدالت نے پانچ لاکھ روپے کے مچلکے اور ایک شخصی ضمانت جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے آصف علی زرداری کے ٹیکس کنسلٹنٹ کی ایک روز کیلئے عبوری ضمانت منظور کر لی۔
منظور

© Copyright 2019. All right Reserved