منگل‬‮   18   جون‬‮   2019

کوئٹہ دھماکہ، چاروں شہید پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا

سازش کے تحت صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،وزیراعلی

کوئٹہ(نیوز ایجنسی ) کوئٹہ منی مارکیٹ دھماکے میں شہید 4 اہلکاروں کی نمازجنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی منی مارکیٹ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں شہید چاروں اہلکاروں کی نمازجنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔ شہداء کی نمازجنازہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو، آئی جی پولیس محسن حسن بٹ سمیت اعلی سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔اس موقع پروزیراعلیٰ ٰبلوچستان نے کہا کہ ایک گھنائونی سازش کے تحت صوبے اور ملک میں امن کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کا پوری قوت سے مقابلہ کیا جائے گا۔
نماز جنازہ



© Copyright 2019. All right Reserved