منگل‬‮   18   جون‬‮   2019

کہوٹہ کی لڑکی نےبھی چینی باشندے سے شادی کی




کہوٹہ( تحصیل رپورٹر ) چینی باشندے کا کیس کہوٹہ میں بھی سامنے آ گیا ، تفصیلات کے مطابق ہمسایہ ملک چین کے باشندے سے شادی کا کیس کہوٹہ میں بھی سامنے آ گیا تحصیل کہوٹہ کے گائوں جنڈی کی رہائشی سلمی نامی خاتون نے چینی باشندے مسٹرویوگینگ سے شادی کی اور اس کا اسلامی نام محمد امان رکھا ملک بھر کی طرح تحصیل کہوٹہ میں چینی باشندے سے شادی کا ایک سامنے آیا ہے یہ شادی 24 مارچ 2019کو اسلام آباد کے تندوری ریسٹورنٹ میں انجام پائی چینی باشندے سے شادی کرنے والی خاتون سلمی بی بی کا تعلق کہوٹہ کے نواحی علاقہ جنڈی سے ہے ۔


© Copyright 2019. All right Reserved