جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

پاکستانی وفد ایشیاء بحرالکاہل مشترکہ گروپ کے اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گیا



اسلام آباد (نیوز ایجنسی ) سیکرٹری خزانہ اورریونیو محمدیونس ڈھاگہ کی قیادت میں پا کستان کادس رکنی وفد چین پہنچ گیا ، وفد(آج) بدھ کو چینی شہر گوانگ ژومیں شروع ہونے والے ایشیاء بحرالکاہل مشترکہ گروپ کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کریگا۔اجلاس کے دوران وفدمنی لانڈرنگ اوردہشتگردوں کی مالی معاونت کے خلاف پاکستان کی کوششوں کادفاع کریگا۔اجلاس مالیاتی ایکشن ٹاسک فورس کاعلاقائی فورم ہے۔پاکستان نے کالعدم تنظیموں کیخلاف کئے گئے اقدامات اور ان غیرقانونی فنڈز کو روکنے کیلئے نظام مضبوط بنانے سے متعلق رپورٹ جمع کرادی ہے جنہیں کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کیا جاسکتاہے او ر وہ عالمی مالیاتی نظام کے لئے خطرے کاباعث ہوسکتے ہیں۔
وفد پہنچ گیا


© Copyright 2019. All right Reserved