منگل‬‮   18   جون‬‮   2019

دینہ، رشتہ کے تنازع پر داماد کی فائرنگ، 3 برادر نسبتی جاں بحق،سسر شدید زخمی

عامر کا محمد رزاق کی بیٹی سے نکاح ہوا تھا، سسرالی رخصتی نہیں دے رہے تھے اور طلاق کا کیس عدالت میں چل رہا تھا
تاریخ پر داماد نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے، باپ شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر

دینہ (نمائندہ اوصاف) دینہ کے نواحی علاقہ میں رشتہ کے تنازعہ پر داماد نے سسر اور سالوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ، 3بھائی جاں بحق جبکہ باپ شدید زخمی ،ملزمان فرار ،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ منگلا بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی ،ریسکیو 1122نے جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ ڈوماں میں داماد عامرولد ضمیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنے سسر اور سالوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے تین بھائی مدثر رزاق ،مبشر رزاقاور فیض ا لسلام جاں بحق ہو گئے جبکہ باپ محمد رزاق شدید زخمی ہو گیا ،بتایا جاتا ہے کہ کچھ عرصہ قابل عامر ولد ضمیر سکنہ ڈوماں کا نکاح محمد رزاق سکنہ بوڑاپنڈی کی بیٹی سے ہوا تھا مگر رخصتی نہیں ہو ئی تھی نکاح کے بعد داماد اور لڑکی کے گھر والوں میں لڑا ئی جھگڑا چل رہا تھا جس پر مقتولین نے طلاق کیلئے عدالت میں کیس کر رکھا تھا جس کا داماد عامر کو رنج تھا گزشتہ روز اس کیس کی تاریخ تھی دامادنے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان پر فائرنگ کر دی جس سے چاروں باپ بیٹے شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ریسکیو 1122نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں تینوں بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ باپ کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ،اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ منگلا ملک اپنی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ،واردات کے بعد علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ،ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
جاں بحق




© Copyright 2019. All right Reserved