منگل‬‮   18   جون‬‮   2019

یوٹیلٹی سٹورز عوام کو اشیائے خودرو نوش فراہم کرنے میں ناکام( مشیر وزیراعظم کا جی 6 کا دورہ ، برہمی کا اظہار)

شہزاد ارباب کے دورہ کیلئےجی 9 سٹورکا انتخاب کیا گیا جسے رات کو بھر دیا گیا تھا، مشیر وزیراعظم بغیر بتائے جی 6 کے سٹور میں پہنچ گئے
ابھی نیا آیا ہوں جلد حالات کو بہتر کر لیں، ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز،اشیاء فراہمی کےٹینڈر میں رجسٹررڈ کمپنیز نےدلچسپی نہیں لی، ذرائع


اسلام آباد( جاوید بھاگٹ سے ) حکومت کی طرف سےیوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ذریعے عوام کو اشیائے خوردو نوش کی سستے داموں فراہمی کو عملی جامہ نہ پہنایا جا سکا ۔وفاقی دارالحکومت میں پہلے تین بعد ازاں پانچ سٹورو کو سپلائی دی جائے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ مشیر وزیر اعظم کےآبپارہ مارکیٹ جی 6یوٹیلٹی سٹور کےاچانک دورےنے ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور کی دوڑیں لگو ادیں ،ابھی نیا آیا ہوں جلد حالات کو بہتر بنا ئیں گے ۔ یوٹیلٹی سٹور کی طرف سے اشیاء خوردونوش کی فراہمی کیلئے دیئے گئے ٹینڈر بھی بے سود ثابت ہونے لگے ، بقایا جات کی عدم ادائیگی کے باعث کمپنیز نے ٹینڈر میں دلچسپی چھوڑ دی ۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے عوام کو رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی ممکن نہ ہو سکی پہلے عشرے کے دوران روزانہ کی بنیاد پر یوٹیلٹی سٹور کا چکر لگا لگا کر تھک جانے والے عوام نے یوٹیلٹی سٹورز کا رخ کرنا چھوڑ دیا ۔ یوٹیلٹی سٹور کارپوریش نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور حکومت کو سب اچھا کی رپورٹ کیلئے پہلے اسلام آباد کے تین بعد ازاں پانچ سٹوروں کو سامان کی فراہمی کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیر وزیر اعظم محمد شہزاد ارباب کویوٹیلٹی سٹور کے دورے کیلئے جی 9 سٹورکا انتخاب کیا گیا اور وہاں پر سامان مختلف سٹوروں جن میں اٹک کے یوٹیلٹی سٹور بھی شامل ہیں سامان اٹھا کر جی نائن سٹور کو رات گئے بھر دیا گیا لیکن مشیر وزیر اعظم محمد شہزاد ارباب نے بغیر بتائے جی نائن کی بجائے آبپارہ جی 6 یو ٹیلٹی سٹور کا رخ کر لیا یہ بات یوٹیلٹی سٹور انتظامیہ کے علم میں نہ تھی ۔ مشیر وزیر اعظم نے سٹور منیجرسے مختلف سوالات کئے جس کا وہ کوئی خاص جواب نہ دے سکا مشیر وزیر اعظم نے یوٹیلٹی سٹور پر اشیاء وخوردو نوش کا انتہائی قلیل تعدا دمیں ہونے اور سٹور پر گاہگ بھی نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار بھی کیا ۔ اس دوران ایم ڈی یوٹیلٹی سٹو عمر لودھی بھی پہنچ گئے انہوں نے ان کو کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں میں بھی نیا ہوں ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی سمیت دیگر اشیاء کیلئے طلب کئے گئے ٹینڈر میں بھی رجسٹررڈ کمپنیز دلچسپی نہیں لی جس پر ٹینڈر دوبارہ بھی دیئے گئے ہیں لیکن پھر بھر عدم دلچسی کا خدشہ موجود ہے جبکہ یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کچھ کمپنیز کی طرف ہماری اشیاء بقایا ہیں جو وہ فراہم کر رہے ہیں جس سے نظام چل رہا ہے ٹینڈر میں کمپنیز کی عدم دلچسپی کے بار میں ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک تو کم کمپنیز نے حصہ لیا اور دوسرا ریٹ زیادہ دیا گیا اس وجہ سے دوبارہ ٹینڈر کرنا پڑا ہے ۔
ناکام

© Copyright 2019. All right Reserved