پیر‬‮   26   اگست‬‮   2019

ریلوے نے11ہزار300 میں سے11ہزار10شکایات نمٹا دیں، ترجمان



اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان ریلوے کے ترجمان نے گزشتہ روز مختلف اخبارات میں شائع ہونے والی خبرجس میں کہا گیا ہے کہ " وزیراعظم سٹیزن پورٹل میں ریلوے افسران کے خلاف 11ہزار شکایات موصول" کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے روز سے اب تک تقریبا 11ہزار 3سو 87شکایات مختلف شعبہ جات سے متعلق محکمہ ریلوے کو موصول ہوئیں۔ جن میں سے تقریبا11ہزار 10شکایات حل کر کے نمٹا دی گئیں ہیں جبکہ 3سو 77 شکایات مختلف مراحل میں ہیں جن کا طریقہ کار کے مطابق جلد ازالہ کیا جائے گا۔ ریلوے میں اوسطا 100سے زائد شکایات روزانہ کی بنیاد پر موصول ہوتی ہیں جن میں سے زیادہ تر معمولی نوعیت کی ہوتی ہیں اور اگر کوئی شکایت حساس نوعیت کی ہوتی ہے تو متعلقہ محکمہ مکمل جانچ پڑتال کر کے اس کا تفصیلی جواب دیتا ہے ۔ لہذا خبر سے یہ تاثر دینا کہ محکمہ ریلوے وزیراعظم سٹیزن پورٹل درخواستوں پر جواب نہیں دے رہا ،سراسر حقائق کے منافی ہے۔
ترجمان

© Copyright 2019. All right Reserved