جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

منڈی بہائو الدین،چینیوں سے شادی کرنیوالی 2 بہنیں لاپتہ

پھالیہ سے چینی نوجوان پاکستانی بیوی اور ایجنٹ کے ہمراہ گرفتار

منڈی بہائوالدین( مانیٹرنگ ڈیسک)منڈی بہائوالدین میں چینی باشندوں کے ساتھ شادی کرنے والی 2 بہنوں کے لاپتہ ہونے کے انکشاف کے ساتھ ہی ایک اور چینی نوجوان کو پاکستانی لڑکی سے شادی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔پھالیہ تھانے کی پولیس نے پاکستانی لڑکی سے شادی کرنے والے چینی نوجوان، اس کی پاکستانی بیوی اور شادی کرانے والے ایجنٹ کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے بتایا کہ خفیہ اداروں کی اطلا ع پرتھانہ پھالیہ کی حدود میں واقع محمد رفیق کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔انہوں نے بتایا کہ چینی نوجوان ساووے ولد ساوٹرونک، اسلامی نام علی، اہلیہ فروہ رفیق کو حراست میں لے کر تھانہ منتقل کر دیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ’رشتہ کرانے والے ایجنٹ کو بھی حراست میں لے لیا گیا‘۔اس ضمن میں ڈی ایس پی پھالیہ سرکل افتخاروریاہ نے کہا کہ زیرحراست جوڑے سے تفتیش جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس ضروری کارروائی کے لیے نکاح نامہ، اور دیگر کاغذات کی جانچ کرائی جائے گی۔منڈی بہائوالدین میں ہی سے چینی باشندوں کے ساتھ شادی کرنے والی 2 بہنوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہیں جن کے حوالے سے ان کی چھوٹی بہن کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے بہنوں سے بات نہیں ہوپائی۔منڈی بہا ئوالدین سے 5 لڑکیوں کی شادی چینی باشندوں کے ساتھ کروائی گئی تھی اور ان سب کا تعلق انتہائی غریب گھرانوں سے ہے۔
لاپتہ

© Copyright 2019. All right Reserved