جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

سلطنت نیازیہ بلاول کے سرگرم ہونے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی، پلوشہ خان

یقین ہے کہ کابینہ میٹنگ میں بلاول بھٹو کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ ہوا
اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نیب کی طرف سے پیشی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی حکومت کی غلط پالیسیوں پر تنقید کرے اور پھر نیب غصے میں نہ آئے یہ ممکن ہی نہیں۔ پلوشہ خان نے کہا کہ کل ہی سلطنت نیازیہ نے آئی ایم ایف سے عوام دشمن معاہدہ کیاجس پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کیا اس کے جواب میں نیب نے چیئرمین بھٹو کو نوٹس جاری کر دیا۔ پلوشہ خان نے کہا کہ سلطنت نیازیہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سرگرم ہونے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ یقین ہے کہ کابینہ میٹنگ میں بلاول بھٹو کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ نیب کی اصلیت بے نقاب ہو چکی ہے انشااللہ عدالتوں میں نیب کو جھوٹا ثابت کریں گے۔
پلوشہ خان

© Copyright 2019. All right Reserved