پیر‬‮   26   اگست‬‮   2019

ٹنڈومحمد خان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

10.44 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ,120 بیرل یومیہ کنڈنسیٹ کے ذخائر ملے

اسلام آباد (وقائع نگار, سٹاف رپورٹر) پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل)نے صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈومحمد خان کے علاقہ منگریو میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔منگل کو او جی ڈی سی ایل کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق منگریو میں ویل نمبر ایک کی 2676میٹر کھدائی کے بعد تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔کمپنی اعلامیے میں کہا گیاہے کہ ابتدائی طور پر 10.44 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 120 بیرل یومیہ کنڈنسیٹ کے ذخائر ملے ہیں۔او جی ڈی سی ایل یہاں 95 فیصد شراکت داری کے ساتھ آپریٹنگ کمپنی ہے جب کہ بقیہ 5 فیصد حصص گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ(جی ایچ پی ایل)کے پاس ہیں۔
دریافت

© Copyright 2019. All right Reserved