جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

رحمان ملک کیخلاف توہین عدالت سے متعلق نظرثانی کی درخواست مسترد



اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) عدالت عظمیٰ نے پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کیخلاف توہین عدالت سے متعلق نظر ثانی کی درخوست درخواست گزار سید محمود اختر کی عدم موجودگی میں مسترد کی گئی۔درخواست گزار سید محمود اختر نے رحمان ملک کیخلاف بطور سینیٹر حاصل ہونے والی مراعات دوہری شہریت کے باعث واپس نہ کرنے پر ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی رحمان ملک کی جانب سے مراعات واپس کئے جانے پر عدالت عظمیٰ نے کیس نمٹا دیا تھا جس کیخلاف سید محمود اختر نے نے نظر ثانی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ عدالت نے درخواست گزار سید محمود اختر کی عدم موجودگی کے باعث رحمان ملک کیخلاف نظر ثانی درخواست مسترد کر دی۔
مسترد

© Copyright 2019. All right Reserved