اتوار‬‮   15   دسمبر‬‮   2019

پاکستان پوسٹ کے ریونیو میں4ماہ میں6ارب کا اضافہ

جلد پوری دنیا میں میڈ ان پاکستان پراجیکٹ کا آغازکرینگے، مراد سعید
اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ جلد پوری دنیا میں میڈ ان پاکستان پراجیکٹ کا آغازکریگا،پاکستان پوسٹ جلد لاجسٹک سیکٹر میں انقلاب برپا کرے گا ،ای کامرس کے آغاز کے بعد 46000پارسل سی اوڈی سے پہنچا دیئے گئے،پاکستان پوسٹ کا بزنس بڑھنے سے ریلوے سے مزید بولی بھی مانگ لی ہے ،عمران خان کی قیادت میں تمام اداروں کوخسارے سے نکال کرمنافع بخش بنائیں گے۔منگل کے مراد سعید نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملکی ادارے بہتر ہونے لگے ہیں ،پاکستان پوسٹ کاگزشتہ سال اس وقت تک ریونیو 8 ارب روپے تھا جبکہ رواں سال پاک پوسٹ کا اپریل تک ریونیو 14ارب روپے ہوگیا،پاکستان پوسٹ نے اپریل تک 600 کروڑ کا اضافہ کرلیا ،انشااللہ عمران خان کی قیادت میں تمام اداروں کوخسارے سے نکال کرمنافع بخش بنائیں گے،پاکستان پوسٹ جلد لاجسٹک سیکٹر میں انقلاب برپا کرے گا ،ای کامرس کےآغاز کے بعد 46000پارسل سی اوڈی سے پہنچا دیئے گئے،پاکستان پوسٹ کا بزنس بڑھنے سے ریلوے سے مزید بوگی بھی مانگ لی ہے ،سامان زیادہ ہونے کی وجہ سے مزید بوگی چاہیے تاکہ پارسل کی بروقت ترسیل ہو، پاکستان پوسٹ جلد پوری دنیا میں میڈ ان پاکستان پراجیکٹ کا بھی آغازکریگا،پاکستان پوسٹ جیسا اہم ادارہ بہتری کی طرف گامزن دیکھ کر دلی مسرت ملتی ہے ،ادارے خسارے میں ہوں توعوام کاصحت،تعلیم،پانی کاپیسہ خسارے پوراکرنے میں لگتاہے،انشااللہ عمران خان کی قیادت میں تمام اداروں کو بہتر بنائیں گے۔
اضافہ

© Copyright 2019. All right Reserved