منگل‬‮   18   جون‬‮   2019

کشمور، وین میں سلنڈردھماکہ، 5 افراد جاں بحق،8زخمی

آگ لگنے سے دوبچوں اورایک خاتون سمیت 5 افراد جھلس کرجاں بحق ہوئے
کشمور(نیوز ایجنسی ) انڈس ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب مسافروین میں گیس سلنڈردھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کرجاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ منگل کو کشمورمیں انڈس ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب مسافروین میں گیس سلنڈردھماکہ ہوا، دھماکے کے بعد وین میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں دوبچوں اورایک خاتون سمیت 5 افراد جھلس کرجاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مسافر وین کندھ کوٹ سے کشمورآرہی تھی جس میں 12 سے زائد افراد سوار تھے۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو کشمور کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
سلنڈردھماکہ

© Copyright 2019. All right Reserved