جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

منی لانڈرنگ کیس ، ملزمان کی شیورٹی بانڈزجمع کرانے کی درخواستوں پرکارروائی ملتوی



اسلام آباد(خبر نگار) اسلام آباداحتساب عدالت نمبر2کے جج محمد ارشدملک کی عدالت نے جعلی اکاؤنٹس و میگامنی لانڈرنگ کیس میں ملزمان حسین لوائی اورطحہ رضاکی طرف سے شیورٹی بانڈزجمع کرانے کی درخواستوں پرکاروائی ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کےدوران عدالت نے بغیرکاروائی کےسماعت 21مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔یادرہے کہ دونوں ملزمان کوکراچی سے اسلام آبادمنتقل کیاگیاتھا اورعدالت پیش کیے جانے پرملزمان نے ہرپیشی پرعدالت حاضرہونے کی یقین دہانی کراتے ہوئے شیورٹی بانڈزجمع کرانے کی اجازت مانگی جس کیلئے درخواستیں دائرکرنے پرعدالت نے درخواستوں پرفیصلہ تک ملزمان کو جیل منتقل کردیاتھا۔
ملتوی

© Copyright 2019. All right Reserved