جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

رینٹل پاورریفرنس میں مزید8گواہان طلب



اسلام آباد(خبر نگار)احتساب عدالت نمبر2کے جج محمد ارشدملک کی عدالت میں زیرسماعت رینٹل پاورریفرنس میں مزید8گواہوں کوطلب کرلیاگیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے دوگواہوں کی غیرحاضری پرسخت برہمی کااظہارکرتے ہوئےانہیں آئندہ پیشی پرحاضری یقینی بنانے کی ہدایات کے ساتھ مزید8گواہوں کوطلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت11جون تک کیلئے ملتوی کردی۔ادھر احتساب عدالت نمبر1کےجج محمدبشیرکی عدالت میں بھی زیرسماعت کیس میں عبوری ریفرنس پیش نہ کرنے پرعدالت نے برہمی کااظہارکرتےہوئے نیب کو جلد ریفرنس جمع کرانے کی ہدایت کی جبکہ ریفرنس میں اضافی دستاویزات جمع کرانے کی استدعامسترد کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
طلب

© Copyright 2019. All right Reserved