منگل‬‮   18   جون‬‮   2019

ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کی حدود میں حادثے ، جانوں کے ضیاع کا نوٹس، رپورٹ طلب



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نیپرا نے ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کی حدود میں مورخہ12مئی 2019کو ہونے والے حادثہ اور اس میں قیمتی جانوں کے ضیاع کا سخت نوٹس لیتے ہوئے میپکو حکام سے فوری طور پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ نیپرا کے مطابق اتوار کے روز جب ایک فیملی جس میں میاں بیوی اور اُن کے دو بچے شامل تھے بیل گاڑی پر جارہے تھے کہ اس دوران اچانک ہائی وولٹیج بجلی کی تاریں اُن پر آ گریں جس سے اُن کی موت واقع ہوئی۔ نیپرا نے ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے نیٹ ورک باالخصوص 11 KVفیڈرز کے ناقص حفاظتی اقدامات اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے میپکو حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حادثہ اور اس کی وجوہات کے بارے تین یوم کے اندر تفصیلی رپورٹ بذریعہ فیکس نیپرا کو ارسال کریں۔
سخت نوٹس

© Copyright 2019. All right Reserved