جمعرات‬‮   4   جون‬‮   2020
 
 

بلوچستان،اپوزیشن جماعتوں کا کوئٹہ میں شٹر ڈا ئون ہڑتال کا اعلان

ہڑتال مہنگائی، اور بد امنی کے خلاف کی جا رہی ہے، ملک سکندر
کوئٹہ (نیوز ایجنسی )بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوئٹہ میں شٹر ڈان ہڑتال کا اعلان کر دیا،تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں نے کوئٹہ میں شٹر ڈان ہڑتال کا اعلان کر دیا، اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 17 مئی کو شٹر ڈان اور احتجاجی مظاہرہ ہوگا، ہڑتال مہنگائی، ترقیاتی بجٹ کے لیپس، اور بد امنی کے خلاف کی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا 80 فی صد ترقیاتی بجٹ لیپس ہو گیا، بارشوں سے نقصانات کے ازالے کے لیے کوئی پیکیج نہیں دیا گیا۔ملک سکندر نے کہا آئندہ مالی سال کے ترقیات بجٹ سے بھی کوئی توقع نہیں، این ایف سی ایوارڈ ابھی تک لٹکا ہوا ہے
بلوچستان ہڑتال

 
 
© Copyright 2020. All right Reserved