منگل‬‮   18   جون‬‮   2019

غریبوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی رمضان کا درس ہے،چوہدر ی منیر



دینہ (نمائندہ اوصاف) بہترین انسان وہ ہے جو غریب نادار لوگوں کے کام آئے ،غریبوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی رمضان المبارک کے مہینے کا درس ہے ماہ رمضان کا احترام کریں ،روزہ دار اللہ کے نزدیک ہے ،ماہ رمضان میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمائیں ،رمضان شریف میں غریب آدمی کا خاص خیال رکھیں ان خیالات کا اظہار تحصیل دینہ کے مایہ ناز فوک گلوکار چوہدری منیر احمد نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ آج تک جو بھی کا م کیا اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کیا میں اپنے گروپ ممبران احسن رضاآرمونیم ماسٹر ،شکیل احمد گھڑا نواز ،محمد خالد بانسری ماسٹر ،نصیر احمد ڈھولک نواز اور مظہر حسین کی وجہ سے اپنے فن میں کامیا ب ہو رہا ہوں

© Copyright 2019. All right Reserved