منگل‬‮   18   جون‬‮   2019

محمد عباس نے جان دیکر عوام کا سر فخر سے بلند کردیا، عامرزمان

وطن کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کرنے سے گریز نہیں کریں گے

خانپور(نمائندہ اوصاف)سابق ایم این اے ڈاکٹر راجہ عامر زمان نے کہا ہے کہ ایس ایس جی کمانڈو محمد عباس نے گوادر میں وطن کی سلامتی اور وقار کی خاطر لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پورے ضلع کے عوام کا سر فخر سے بلند کردیا ہے کمانڈو محمد عباس ملک کا وہ بہادر سپوت ہے جس کو ماہ رمضان شہادت جیسا عظیم رتبہ ملا ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا، سابق ایم این اے ڈاکٹر راجہ عامر زمان نے کہا کہ کھلابٹ ہریپور کے رہائشی نیوی کے ایس ایس جی کمانڈو محمد عباس نے گوادر کے فائیو سٹار ہوٹل میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، راجہ عامرزمان نے کہا کہ وطن عزیز کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے مائیں اپنے لخت جگر قربان کررہی ہیں پاکستان کے عوام کو اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے ہم نے عہد کررکھا ہے کہ جب تک دم میں دم ہے وطن کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

© Copyright 2019. All right Reserved