منگل‬‮   18   جون‬‮   2019

ریسکیو 1122کو فعال، ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جائے، راجہ الطاف

وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر صحت عوام سے کیے وعدے پورے کریں، ملک منیر

کہوٹہ (تحصیل رپورٹر )ریسکیو 1122کو فعال ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جائے سہالہ پھاٹک پر اور ہیڈ برج اور کہوٹہ پنڈی ایکسپریس وے کا 17ارب کے منصوبے پر فوری کام شروع کیا جائے ایم این اے صداقت عباسی عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں ان خیالات کا اظہار راجہ الطاف حسین جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی اور صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ٹی ایچ کیو ہسپتال میں بڑاٹھیاں کے مقام پر ہونے والے حادثے میں ایک درجن سے سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک خاتون موقع پر دم توڑ گئی ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایمو لینس نہ ہونے کی وجہ سے شیدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر صحت نے کہوٹہ ہسپتال کے دورہ کے موقع پر وعدہ کیا تھا کہ ریسکیو 1122کو ایک ماہ کے اندر فعال کر کے جدید مشینری ،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور جدید ایمبولینس مہیا کی جائیں گی جبکہ ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جائے گا مگر تاحال کچھ نہ ہو ا ۔

© Copyright 2019. All right Reserved