منگل‬‮   18   جون‬‮   2019

غربی گوجرخان کے متعدد پرائیویٹ سکول بے لگام،چھٹیوں کی فیس وصولی

یکمشت فیسیوں کی وصولیوں سے والدین پریشان، انتظامیہ کو سانپ سونگھ گیا

دولتالہ(نامہ نگار ) غربی گوجرخان کے متعدد پرائیویٹ سکول بے لگام گرمیوں کی چھٹیوں کی یکمشت فیسیوں کی وصولیوں کا سلسلہ جاری والدین کی انتظامیہ کو شکایت درج کروانے کے باوجود انہیں سانپ سونگھ گیا انتظامیہ کاروائی سے گریزاں اعلی احکام سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق غربی گوجرخان میں قائم متعدد پرائیویٹ سکولوں نے گرمیوں کی چھٹیوں کی وصولیاں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ ان پریکمشت فیسیوں کی وصولی پر پابندی ہے یکمشت فیسیوں کی وصولیوں سے والدین شدیدپریشانی میں لاحق ہیں ان کا کہنا ہے کہ جب سکول انتظامیہ سے فیسیوں کے متعلق پوچھا جائے تو جواب ملتا ہے کہ آپ جہاں چاہیں شکایت کریں ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا والدین نے اعلی احکام سے ایسے سکولوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لانے اور فیسیوں کی واپسی کو ممکن بنایا جائے ۔

© Copyright 2019. All right Reserved