پیر‬‮   26   اگست‬‮   2019

قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی پر اے سی کو شہریوں کا خراج تحسین




فتح جنگ ( نمائندہ اوصاف)قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کو زبردست خراج تحسین ،شہر میں با اثر قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائی کر کے سرکاری اراضی واگزار کرائی جائے شہری حلقے تفصیلات کے مطابق فتح جنگ میں نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر مہر غلام عباس نے فتح جنگ کے دو ر افتادہ علاقے پڑی میں دو ہزار کنال سے زائد قیمتی حکومتی اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کروا نے پر فتح جنگ کے سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات سابق چیئرمین ملک عابد دائود،سابق کونسلروں حاجی اعظم ،ملک سفیر ،چوہدری علی ایوب،تحصیل صدر پیپلزپارٹی سردار ظہیر خان کھٹڑ،تحصیل صدر ن لیگ سردار قدیر خان ،سابق امیدوار برائے چیئرمین سردار الماس خان صدکال،جماعت اہل سنت کے علامہ قاری بشار ت قادری ،علامہ عامر عباس قریشی،انجمن بہبود مریضاں کے صدر ملک رفاقت اعوان ،ٹی بی ایسوسی ایشن کے محمد طارق قادری،سماجی بہبود کونسل کے ڈاکٹر غلام یاسین اطہر،سابق وائس چیئرمین ملک بلال عباس نے اسسٹنٹ کمشنر مہر غلام عباس کی جانب قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے فتح جنگ شہر میں قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کر کے ان سے حکومت کی کروڑوں روپے کی اراضی واگزارکرائی جائے ۔

© Copyright 2019. All right Reserved