منگل‬‮   18   جون‬‮   2019

قبضہ مافیا کیخلاف بڑی کارروائی،کروڑوں کی اراضی واگزار،،،،،،کسی کو نہیں بخشیں گے ، اے سی فتح جنگ

حکومت پنجاب کی اراضی واگزار کراکر سرکاری تحویل میں لے لی گئی، ایک پولٹری فارم بھی گرا دیا گیا
شہر سمیت تحصیل بھر میں تمام سرکاری زمینیں ہر حال میں واگزار کرائی جائیں گی ،مہر غلا م عباس کی صحافیوں سے گفتگو


فتح جنگ (رپورٹ۔طارق قادری)ڈی سی اٹک عشرت اللہ خان نیازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کی قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کاروائی ،کروڑو ں روپے کی سرکاری اراضی واگزار ،ٹریکٹر لگا کر حکومت پنجاب کی اراضی پر قبضہ کر کے سرکاری تحویل میں لے لی گئی ،قابضین کی جانب سے قائم پولٹری فارم گرا دیا گیا ،شہر سمیت تحصیل بھر میں تمام سرکاری زمینیں ہر حال میں واگزار کرائی جائیں گی اسسٹنٹ کمشنر مہر غلام عباس کی گفتگو ،تفصیلات کے مطابق منگل کو تحصیل فتح جنگ کے موضع پڑی میں اسسٹنٹ کمشنر غلام عباس مہر نے تحصیل دار خالد مسعود ستی،گردوار چوہدری رفیق ،حلقہ پٹواری حاجی رستم ،پٹواری ملک اظہر ،ایس ایچ اوتھانہ فتح جنگ عابد منیر ،اے ایس آئی ظفر الاسلام ،اے ایس آئی ملازم حسین پولیس چوکی ڈھرنال ،ایلیٹ فورس کی بھاری نفری کے ہمراہ حکومت پنجاب کی کروڑوں روپے کی مالیتی 2293کنال اراضی جس پر 33افراداحمد خان ،جازو خان،محمد بنارس،نذر ولد دراب،سیف الرحمن،ظفر اقبال،امانت ،صداقت،ریاست پسران سردار علی ،محمد اعجاز،محمد اکرم،محمد صفدر،محمد ظہور،محمدیعقوب،محمد ارشد ،محمد عمران پسران اشرف،عبدالخالق،محمد اعتبار،سکندر،ذوالفقار ولد نواب،بنارس ولد صوبہ،فیاض ،ظفر پسران حاجی احمد ،منظور وغیرہ شامل ہیں نے پنجاب حکومت کی اراضی پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا ہو اتھا ۔موضع پڑی میں حکومت پنجاب کی یہ اراضی پر کئی برسوں سے ان افراد کے زیر استعمال تھی کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمپٹنے کیلئے پولیس اور ایلیٹ فورس الرٹ رہی یہ کاروائی سہہ پہر تین بجے تک جا ری رہی شدید گرمی دھوپ اور روزے کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر مہر غلام عباس محکمہ مال ،پولیس اور ایلیٹ کے افسران اہل کار وں نے بھر پور کارروائی کرتے ہوئے حکومت پنجاب کی اراضی پر ٹریکٹر وں کی مدد سے قبضہ کر کے سرکاری تحویل میں لے لی ہے پولیس اور ایلیٹ فورس کی موجودگی میں کسی جگہ بھی قابل ذکر مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا نہ ہی کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش آیا اہل کاروں نے سرکاری اراضی پر ندیم ولد تاج کی جانب سے تعمیر کیا گیا پولٹری فارم مسمار کر دیا اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر غلام عباس مہرنے کہا کہ فتح جنگ شہر سمیت تحصیل بھر میں قبضہ مافیا کے بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی اور جہاں جہاں بھی حکومت کی ملکیتی جائداد ہے واگزار کرائی جائے گی انھو ں نے کہا کہ قیمتی سرکاری اراضی ریاست کی ملکیت ہے ہم ریاست کی ملکیتی اراضی کے نگہبان ہیں قبضہ مافیا کے خلاف بھر پور کاروائی جاری رکھیں گے ۔انھوں نے کہا انتباہ کیا کہ دوبارہ اگر کسی نے مذکورہ بالا اراضی پر قبضہ کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

© Copyright 2019. All right Reserved