منگل‬‮   18   جون‬‮   2019

دولتالہ ، گرانفروشوں کیخلاف کارروائی، متعدد کو جرمانہ



دولتالہ(نمائندہ اوصاف)دولتالہ میں گراں فروشوں کے خلاف انتظامیہ ان ایکشن اے سی گوجرخان سیمل مشتاق ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک عامر شہزاد کا دولتالہ میں گرینڈ آپریشن متعدد دکانداروں کو 80ہزار روپے سے زائد جرمانے اشیاء خوردونوش مہنگے داموں اورزائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف آئندہ بھی کاروائی کا سلسلہ جاری رہے گا تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز اے سی گوجرخان سیمل مشتاق ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک عامر شہزاد اور ریڈر ارسلان کے ہمراہ دولتالہ بازار کا دورہ کیا اس موقع پر ارشد اسلام سبزی فروٹ شاپ2000،شاہ زیب کریانہ سٹور 2500،احسن کریانہ سٹور2000،فاروق سبزی فروٹ شاپ6000،شعیب سبزی فروٹ شاپ5000،صدیق فروٹ شاپ5000،محمد منیر سبزی شاپ5000،ساجد سویٹس2000،سویٹ اینڈ بیکرز 20000،حنیف سبزی شاپ5000،ساجد سبزی فروٹ شاپ3000،فاروق کریانہ 12000اورراجہ سویٹ کو15000 روپے جرمانہ کیا

© Copyright 2019. All right Reserved