جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

دولتالہ،رور ل ہیلتھ سنٹر میں مریضوں سے ناروا سلوک

ایم ایس اور ڈاکٹر موبائل فون پر مصروف ،مریضوں کی دہائی سننے والاکوئی نہیں

دولتالہ(نمائندہ اوصاف )رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں مریضوں سے ناروا سلوک توہین آمیز رویہ ڈیوٹی کے اوقات کار میں ڈاکٹرز مریضوں کے بجائے موبائل فون پر مصروف ڈاکٹر مستنصر نے مریضہ کو چیک اپ کرنے کے بجائے نظر انداز کر دیا مریضہ کی حالت غیر ایم ایس کے نخرے بھی آسمان پر پہنچ گئے ماتحت ڈاکٹر کی سرزنش کے بجائے مریضہ کے لواحقین کی ڈانٹ ڈپٹ ہائی بلڈ پریشر کی مریضہ تڑپتی رہی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لیاقت بھٹی ساکن آہدی اپنی اہلیہ کو لیکر رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ گئے ہائی بلڈ پریشر کی مریضہ کو ڈاکٹر مستنصر نے چیک اپ کرنے کے بجائے موبائل فون سننے کو ترجیح دی مسلسل نظر انداز اور ناروا سلوک کے باعث مریضہ کا بلڈ پریشر مزید تیز ہو گیا جس کے اس کی حالت غیر ہو گئی لیاقت بھٹی کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں جب ایم ایس ڈاکٹر وقار سے آگاہ کیا انہوں نے جواب دیا کہ ہم اپن کام بخوبی جانتے ہیں بڑے ہسپتالوں میں ڈاکٹر کسی کی نہیں سنتے اہل علاقہ اور عوامی سماجی حلقے رورل ہیلتھ سینٹر دولتالہ میں تعینات ڈاکٹرز کے رویے پر سخت نالاں اور تشویش کا اظہار کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ نوجوان ڈاکٹرز کی تعیناتی سے ایک امید پیدا ہوئی تھی کہ ہسپتال کی حالت زار میں بہتری آئی گئی تا ہم ڈاکٹرز کے غیر زمہ دارانہ رویے اور مریضوں سے توہین آمیز سلوک کی روش تا حال برقرار ہے ۔۔

© Copyright 2019. All right Reserved