جمعہ‬‮   23   اگست‬‮   2019

چکوال ، قوانین کی خلاف ورزی پر دو پٹرول پمپ سیل ، متعدد کو جرمانہ

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو کسی صورت پٹرول نہ دیا جائے ،عقیل عالم

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عقیل عالم سول ڈیفنس آفیسر چکوال کے مختلف پٹرول پمپوں پر اچانک چھاپے ،پٹرولیم رولز کی خلاف ورزی پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد ، 2پٹرول پمپ سیل ۔ تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی ڈپٹی کمشنر / کنٹرولر سول ڈیفنس چکوال کی ہدایات پر عقیل عالم سول ڈیفنس آفیسر چکوال نے مختلف پٹرول پمپوں کا دورہ کیا ، جس میں الحسن پٹرولیم بلکسر ، میانوالی فلنگ اسٹیشن بلکسر اور چوہدری فلنگ اسٹیشن تھوہابہادر کے فائر سیفٹی انتظامات ، متعلقہ کاغذات نہ ہونے اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول دینے پر 50ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ فائن فیول پٹرولیم بلکسر اور چوہدری فلنگ اسٹیشن تھوہا بہادر کو پٹرولیم رولز کی سنگین خلاف ورز ی پر موقع پر سیل کردیا گیا ۔ اس موقع پر ایس پی پٹرولیم مرید ، آسکر ون پٹرولیم / گلوبل CNGسٹیشن مرید ، بلکسر پٹرولیم کے فائر سیفٹی کے انتظامات تسلی بخش نہ ہونے پر اُن کے چالان مرتب کرکے استغاثہ جات سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ چکوال کو بھجوا دیئے گئے ۔ اس موقع پر عقیل عالم سول ڈیفنس آفیسر نے تمام پٹرول پمپ مالکان کو ہدایت جاری کی کہ انسانی جان و مال کی حفاظت کے لئے بغیر ہیلمٹ پٹرول فروخت نہ کریں

© Copyright 2019. All right Reserved