پیر‬‮   26   اگست‬‮   2019

طالبہ سے زیادتی کی کوشش ناکام ،ملزم کیخلاف مقدمہ درج



چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصبہ امیر پور منگن تھانہ ڈھڈیال میں ہمسائے کی طرف سے پندرہ سالہ طالبہ کیساتھ زیادتی کی کوشش ،شور مچانے پر کامیاب نہ ہوسکی۔ طالب حسین ولد نور الہی نے ڈھڈیال پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی فوت ہو چکی ہے اور اس کی چار بیٹیاں ہیں،وقوعہ کے روز اس کے ہمسائے محمد بلال ولد محمد رفیق لوہار نے اس کی بیٹی نویں جماعت کی طالبہ ہے کو یہ کہہ کر اپنے گھر بلایا کہ اس کی بیوی لبنیٰ بلا رہی ہے جب وہ گئی تو گھر میں محمد بلال کی بیوی موجود نہیں تھی زیادتی کی کوشش کی جس پر لڑکی نے شور مچادیا جس کو سن کر وہ اور اسکا بھانجا ارشد محمود ولد مظہر حسین موقع پر پہنچ گئے، ڈھڈیال پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

© Copyright 2019. All right Reserved