منگل‬‮   18   جون‬‮   2019

گوجرخان ہسپتال کی بہتری کیلئے ضمیر بٹ کا کردار ناقابل فراموش ہے،چوہدری عظیم ،ڈاکٹر ادریس

ادارہ کی بہتری کیلئے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے رہے ،ان کو سلام پیش کرتے ہیں
ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کیں ،طارق کیانی،راجہ لیاقت ، عبدالشکور، عبالغفور کیانی

گوجرخان (نمائندہ خصوصی )سرجن ڈاکٹر ضمیر بٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں 23سال خدمات سرانجام دینے کے بعد گزشتہ روز ریٹائرڈہوگئے جن کی خدمات کے پیش نظر ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں سابق ٹائون ناظم چوہدری محمد عظیم ،رہنما تحریک انصاف راجہ طارق کیانی ،راجہ لیاقت ،راجہ عبدالشکور ،راجہ عبدالغفور کیانی نے بطورخاص شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ایم ایس ڈاکٹر ادریس نے کہا کہ ہسپتال کی تعمیروترقی اور انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے میں ڈاکٹر ضمیر بٹ کی خدمات باعث تحسین ہیں وہ ادارہ کی بہتری کیلئے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے رہے ،ان کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ضمیر بٹ نے راولپنڈی کے مختلف ٹیچنگ ہاسپٹلز اور ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجر خان میں تئیس سال تک مسلسل بطور کنسلٹنٹ سرجن خد مات سر انجام دیں جو کہ ایک منفرد ریکارڈ ہے ،چوہدری محمد عظیم نے کہا کہ ڈاکٹر ضمیر بٹ خوش اخلاق اور اپنے شعبہ میں انتہائی تجربہ رکھنے کی بنیاد پر ایک نام رکھتے ہیں جنہوں نے اپنی تحصیل کے لوگوں کی خدمت کی ہے راجہ طارق کیانی نے کہا کہ ڈاکٹر ضمیر بٹ اپنے شعبہ میں ایک معتبر نام جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا بے شک ڈاکٹر ضمیر بٹ ایک باوقار اور خوش اخلاق انسان ہیں جنہوں نے اپنی بے شمار خوبیوں سے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی ڈاکٹر ضمیر بٹ نے تقریب کو اپنے لئے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہسپتال کیلئے ہمیشہ حاضر ہیں جب بھی ادارے کو ان کی ضرورت پیش آئے،آخر میں ڈاکٹر ضمیر بٹ کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے

© Copyright 2019. All right Reserved