بدھ‬‮   26   جون‬‮   2019

حکمرانوں کے قول وفعل میں تضاد،قوم کو تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیاگیا،سفیر خان

ناقص پا لیسیوں نے مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافہ کر دیا،یکطرفہ احتساب سے اداروں پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں
حکومت نے پی او ایف سمیت محنت کشوں کی خوشحالی کے لئے کچھ نہیں کیا،مہنگائی کنٹرول کی جائے ، میڈیا سے گفتگو

ٹیکسلا(نا مہ نگار)سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی و مسلم لیگ(ن) کے راہنما خان سفیر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ناقص اور عوام کش پا لیسیوں نے مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافہ کر دیا ہے، مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقات کی نما ئندگی کی،حکمرانوں نے صرف دس ماہ کے اندر ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، یکطرفہ احتساب سے اداروں پر انگلیاں اٹھنے لگی ہیں،پی او ایف کے محنت کش ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں موجودہ حکومت نے پی او ایف سمیت محنت کشوں کی خوشحالی کے لئے کچھ نہ کیا ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، سفیر خان نے کہا کہ اس وقت ملک کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے، حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، قوم کو کوئی اچھی خبر دینے کے بجائے حکومتی وزراء مستقبل قریب میں عوام کو شدید مشکلات پیش آنے کی پیشگوئیوں میں مصروف عمل ہیں،اگر یہی کچھ ہونا تھا تو پھر موجودہ حکمران کونسا نیا منشور لیکر آئے اور قوم کو تبدیلی کے نام پر دھوکہ کیوں دیا، موجودہ حکمرانوں کے نہ صرف قول و فعل میں واضع تضاد موجود ہے بلکہ انکی عوام دشمن پالیسیوں سے بھی طاہر ہو رہا ہے کہ موجودہ حکمران دکٹیشن پر عمل پیرا ہیں،ہمارے بزرگوں نے حلقہ کے عوام کی بلا تفریق خدمت کی ہم بھی انھیں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اہل علاقہ کے لئے دن رات مصروف عمل ہیں ،پہلے بھی بلا تفریق خدمت کی مستقبل میں بھی عوام کا خدمت کا تسلسل جاری رہے گا،مزدور اور محنت کش کسی بھی معاشرے کی تعمیروترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے مگر موجودہ حکومت نے ابھی تک اس ملک کے مھںت کشوں اور مزدوروں دیہاڑی داروں اور پسے ہوئے طبقات کے لئے کچھ نہ کیا جس سے غریب طبقے میں مایوسی پھیل رہی ہے۔


© Copyright 2019. All right Reserved