منگل‬‮   18   جون‬‮   2019

تیمور مسعود نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کوفروغ دیا ،نذر الہیٰ

کینٹ بورڈ الیکشن میں ان کے حمایت یافتہ امیدواروں کی حمایت کرینگے


واہ کینٹ( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سرکردہ ر ہنما ٹھکیدار نذر الہٰی آف سموں واہ کینٹ نے کہا ہے ممبر صوبائی اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبر نے ہمیشہ خدمت خلق کی سیاست کو فروغ دیا ہے اور عوام کے دکھ سکھ میں شریک ہونا اپنا فرض سمجھتے ہیں، آمدہ کینٹ بورڈ بلدیاتی الیکشن میں ان کی جانب سے حمایت یافتہ امیدواروں کی نہ صرف بھر پور انتخابی مہم چلائی جائے گی بلکہ کامیابی کے لیے اپنا کردار بھی ادا کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوںنے اوصاف سے گفتگو کے دوران کیا۔ٹھکیدار نذر الہٰی کا کہنا ہے ملک تیمور مسعود اکبر اور کونسلر ملک فہد مسعود اکبر نے ہمیشہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اپنی آواز بلند کی ہے اور بلاتفریق عوامی خدمت کو رواج دیا ہے کینٹ بورڈ بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کے لیے رابطہ عوام بھی شروع کر دی گی ہے جس کے مثبت نتائج نکلیں گے

© Copyright 2019. All right Reserved