منگل‬‮   18   جون‬‮   2019

گوجرخان، مہنگی اشیاء فروخت کرنے پر ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج

من مرضی کے ریٹ مقرر کر نے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی ،اسسٹنٹ کمشنر


گوجرخان (نمائندہ خصوصی ) گوجرخان اسسٹنٹ کمشنر نے ناجائز منافع خوری، سرکاری ریٹ لسٹ کو نظر انداز کرکے اشیا ئے خورد ونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر 60ہزار جرمانہ اور ایک د کاندار کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی، اشیاء مہنگے داموں اور سرکاری ریٹ لسٹ کو نظر انداز کرنے پر کارروائی جاری رہے گی سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں کریں شکایات پر فوری ایکشن ہوگا اسسٹنٹ کمشنر سمیل مشتاق تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سیمل مشتاق نے دولتالہ بازار کا وزٹ کیا بازاروں میں اشیاء خورد ونوش پھل سبزیاں دالیں آٹا وغیرہ کے ریٹ چیک کئے متعدد دوکانداروں کو اشیاء سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروخت نہ کرنے پر مجموعی طور پر ساٹھ ہزار جرمانہ کیا جبکہ ایک دوکانداروں کیخلاف تھانہ میں ایف آئی آر درج کر ادی اسسٹنٹ کمشنر سمیل مشتاق نے کہا کہ روزانہ بازاروں کا وزٹ کیا جائے گا اور من مرضی کے ریٹ مقرر کر کے اشیاء مہنگے داموں فرخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی جاری رہے گی

© Copyright 2019. All right Reserved