منگل‬‮   18   جون‬‮   2019

حسن ابدال،ڈاکو تین تولے سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ، اہلخانہ سے دست درازی

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی

حسن ابدال (نمائندہ اوصاف ) تھانہ صدر حسن ابدال کی حدود میں ڈکیتی کی دلیرانہ  واردات میں تین تولے سونا اور 8 ہزار روپیہ لوٹ کر ڈکیت فرار ہوگئے دورانے ڈکیتی خاتون خانہ کے ساتھ  بدتمیزی اور دست درازی کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال کے حدود میں واقع گاؤں جہان آباد کے رہائشی پٹواری جمشید ولد گل زمان کے گھر سحری کے وقت تین نامعلوم ڈاکو جو اسلحہ سے لیس تھے داخل ہوئے اور دونوں میاں بیوی کو اسلحہ کے زور پر یار غمال بنالیا۔ انہوں نے گھر میں موجود تین تولے سونا اور آٹھ ہزار روپیہ چھین لیا۔ دوران ڈکیتی ملزمان کی جانب سے خاتون خانہ کے ساتھ بدتمیزی اور دست درازی کی کوشش  بھی کی گئی  جس کے بعد ملزمان با آسانی اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے تھانہ صدر پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے آخری اطلاعات آنے تک ملزمان کی تلاش جاری تھی ۔

© Copyright 2019. All right Reserved