پیر‬‮   26   اگست‬‮   2019

صارفین کی شکالیات کا فوری ازالہ ترجیح ہے، آصف علی

واپڈا کے دفتر آنے والوں کو عزت اور توقیر کے ساتھ نوازا جاتا ہے
اسلام آباد ( وقائع نگار ) ایس ڈی او واپڈا ویسٹری آصف علی نے کہا ہے کہ ویسٹریج سب ڈویژن میں صارفین کو بجلی کی تسلسل کے ساتھ فراہمی جاری ہے اور صارفین کی شکالیات کا فوری ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام شعبہ جات کے افسران اور میرے دفتر کے دروازے اپنے صارفین کے لیے ہر وقت کھلے ہوئے ہیں جہاں پر انکی شکایات کو آن دی سپاٹ ازالہ کیا جاتا ہے واپڈا کے دفتر آنے والوں کو عزت اور توقیر کے ساتھ نوازا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو اپنے دفتر میں الشفائ آئی ہسپتال کے زیر اہتمام لگائے جانے والے فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انھوں نے کہا واپڈا ویسٹریج سب ڈویژن اپنے صارفین کو رمضانالمبارک کے دوران بجلی کی تسلسل کے ساتھ فراہمی کے لیے پوری طرح کوشاں ہیں اور تمام علاقوں میں عوام کو بغیر کسی رکاوٹ کے بجلی کی سپلائی جاری ہے اور ہمار ی کوشش ہے کہ رمضان المبارک کے دوران اپنے صارفین کو بھرپور ریلیف اور سہولیات فراہم کیں جایئں انھوں نے کہ کسی بھی جگہ اور کسی بھی علاقے میں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے ہمارے دفتر کو کوئی شکایات موسول ہویئں ہیں اور اس ھوالے سے جو پالیسی ہے اس پر ہم عمل پیراہیں اور ہمارے ادارے کی اولین ترجیح اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور سہولیات کی فراہمی ہے انکا کہنا تھا صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ ادارے واپڈا کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے جس پر واپڈا کے افسران اور اہلکار کاربند اور مکمل طور پر عمل پیرا ہیں ایک سوال کے جواب میں ایس ڈی او واپڈاآصف علی نے کہا ویسٹرئج سب ڈویژن کے تمام علاقوں میں بجلی کی تسلسل کے ساتھ فراہمی کے عمل کو مانیٹر بھی کیا جاتا ہے انھوں نے الشفائ آئی ہسپتال کے بریگیڈیر (ر) راجہ محمد امتیاز علی خان ،ڈاکٹر ولید بن نعیم سمیت دیگر کا شکریہ ادا کیا ہے جہنوں نے واپڈا کے دفتر میں فری میڈیکل کمیپ لگا کر ملازمین کی آنکھوں کا معاینہ کیا اور انکو فری ادویات بھی پیش کیں فری میڈیل کیمپ میں واپڈا کے ملازمین نے بڑھ چڑھ کے حصہ لیا ہے اور اپنااپنا معانیہ بھی کرایا ہے اور انھوں نے الشفائ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کو بھی سراہا ہے اور ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف سے بھی تشکر کا اظہار کیا ہے الشفائ آئی ہسپتال کے بریگیڈیر (ر) راجہ محمد امتیاز علی خان نے کہا کہ ہمارے ادارے کی بنیادی ترجیح ہر عام آدمی کو آنکھوں کے علاج کے حوالے سے ریلیف دینا ہے اور فری میڈیکل کیمپ کا اجرا مختلف اداروں اور علاقوں میں کیا جاتا ہے تاکہ کامن کو زیادہ کو زیادہ سے زیادہ علاج کی سہولت فراہم کی جاسکے

© Copyright 2019. All right Reserved