منگل‬‮   18   جون‬‮   2019

تمام محکمے انسداد ڈینگی کیلئے کردار ادا کریں ، صائمہ یونس

ما حول کو صاف ستھرا بنا نے کے لئے اقدامات کئے جائیں،اجلاس سے خطاب
راولپنڈی(سپیشل رپورٹر): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوا ٹر) صا ئمہ یو نس نے کہاہے کہ ڈینگی لاروا کی تعداد بڑ ھنے کے پیش نظر تما م سر کا ری محکمے مقر رہ ایس او پیز پر عملد رآمد کو یقینی بناتے ہو ئے انسداد ڈینگی سر گر میوں میں اپنا بھر پور کرادار ادا کر یں نیز انسداد ڈینگی مہم میںصفائی کو خصوصی اہمیت د یتے ہو ئے ما حول کو صاف ستھرا بنا نے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے پی ایچ اے کو ہد ایت کی کہ جگہ جگہ اگنے والی گھا س پھوس کو کا ٹا جائے کیونکہ با رش ہو نے کی صورت میں وہاںپانی جمع ہر کر ڈ ینگی بر یڈ نگ کا باعث بنتا ہے نیز راولپنڈی و یسٹ منیجمنٹ اور واسا کو بھی ہدا یت کی گئی کہ مو جو دہ مو سم کے پیش نظر شہر بھر سے نکا سی آب کا مو ثر انتظام کیا جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کواٹر ) نے مز ید کہا کہ اور عوام الناس میں یہ شعور اجا گر کیا جا ئے کہ صفائی نصف ایمان ہے جس کو اپنانے سے نہ صر ف ما حول خوشگوار اور صحت مند ر ہتا ہے بلکہ بہت سے مو ذی ا مرا ض سے بھی بچا جا سکتا ہے ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنرآفس را ولپنڈی میں ڈسٹر کٹ ایمر جنسی رسپا نس کمیٹی برا ئے ڈ ینگی کے ہفتہ وارانہ جا ئزہ اجلا س کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں ڈ سٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ہیلتھ ڈا کٹر نوید ا کرم،ڈی ای او میو نسپل کارپور یشن،ڈ پٹی ڈائر یکٹر سوشل و یلفیئر عباد علی،ڈپٹی ڈی ایچ اوڈا کٹر مبشر، فوکل پر سن ڈینگی پروگرام ڈا کٹر سجاد و دیگرمتعلقہ سر کا ری محکموںکے سر بر اہا ن کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی جا نب سے انسداد ڈ ینگی کے بر یفنگ د یتے ہو ئے بتا یا گیاکہ تاحال راولپنڈی میں کو ئی کنفر م مر یض ر پو رٹ نہیںہو ئے ۔انہوں نے07 مئی سے 13مئی2019 تک کی سر گر میوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہو ئے بتایاکہ اس دوران چکلا لہ کنٹو نمنٹ بورڈ، راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ، پو ٹھو ہار ٹائون(اربن) اور راول ٹائون میں ان ڈور ویکٹر سر و یلئنس میں331 ٹیموں نے 63537گھروں کی چیکنگ کی جن میں سے 226گھر پا ز یٹو نکلے ۔آ ئو ٹ ڈور و یکٹر سرویلئنیس کی رپو رٹ کے مطابق انہی علا قو ں میں258ٹیموں نے45688سپا ٹس چیک کئے جن میں سے 16پا زیٹونکلے اور وہاں مطلو بہ کا روا ئی عمل میں لا ئی گئی۔

© Copyright 2019. All right Reserved