منگل‬‮   18   جون‬‮   2019

رمضان المبارک میں مستحقین کاخاص خیال رکھا جائے ، علامہ ریاض شاہ

مقدس مہینہ ہمیں صبر کا درس دیتا اور ایک دوسرےکااحساس پیداکرتاہے

اسلام آباد (اوصاف روپوٹ) رمضان المبارک کا مہینہ رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے ہمیں اس مہینے کی برکتوں سے فیص یاب ہو نا چائیے رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں صبر کا درس دیتا ہے ایک دوسرےکااحساسپیداکرتاہےایک دوسرے کے لئے محبت اور پیار پیدا کرتا ہے انسان جب خود بھوکا ہوتا ہے تب اسے دوسرے کی بھوک کا اندازہ ہوتا ہے اس رمضان کے مہینے میں ہمیں ایک دوسرے کے خالی پیٹ کی بھی فکر کرنی چائیے ان خیالات کا اظہارعلامہ سید ریاض حسین شاہ نے افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا رمضان میں اپنے اردگرد غریبوں پرنظر رکھی جائے،نمائشی نہیں خفیہ طورپر ضرورت مندوں کی مددکی جائے،پڑوسیوں کے حقوق کاخیال رکھاجائے،عبادات کاخصوصی انتظام کرنے والے حقوق العباد کی ادائیگی بھی یقینی بنائیں، اور رمضان المبارک میں صاحب استطاعت لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے اردگرد،اپنے محلے علاقے میں نظردوڑاتے ہوئے ایسے افراد کو رمضان میں ریلیف فراہم کیاجائے جو اس کے مستحق ہیں،رمضان میں ہم عبادات کاخصوصی اہتمام کرتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی یقینی بنائی جائے،صاحب ثروت لوگ نمائش کی بجائے اس انداز میں ضرورت مندوں کی مدد کریں کہ ایک ہاتھ کودیتے ہوئے دوسرے کوپتہ بھی نہ چلے تاکہ ان کادیا ہوا ریاکاری کی زدمیں نہ آئے۔

© Copyright 2019. All right Reserved