بدھ‬‮   26   جون‬‮   2019

ترنول، موٹر سائیکل سوار نوجوان ٹرالر کے نیچے آکر جاں بحق

26سالہ نوجوان فیصل رحمان کی نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی ،مقدمہ درج
ترنول ( نمائندہ اوصاف ) ترنول پھاٹک پر موٹر سائیکل سوار نوجوان ٹرالر کے نیچے آکر جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ترنول پھاٹک پر ٹرالر نمبر AE1355جا رہا تھا کہ تیز رفتار موٹر سائیکل سوار 26سالہ نوجوان فیصل رحمان ولد نور زمان ساکن کلینجر اسلام آباد پھسل کر ٹرالے کے نیچے آکر موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش پمز منتقل کر دی اور مقدمہ درج کر لیا ۔

© Copyright 2019. All right Reserved