منگل‬‮   18   جون‬‮   2019

رمضان بازاروں میں زائد قیمتیں وصول کرنے پر سٹال ہولڈرز گرفتار

صاحبزادہ نامی سٹال ہولڈر کو تین سلیم کو پانچ دن کیلئے جیل بھیج دیا گیا
راولپنڈ ی (سپیشل رپورٹر) راولپنڈی کینٹ میں قائم رمضان بازاروں میں دو سٹال ہولڈرز کو مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے پر گرفتار کرکے پانچ اور تین دن کے لئے جیل بھیج دیا گیا۔ یہ کاروائی اسسٹنٹ کمشنر کینٹ احمد حسن رانجھانے چونگی نمبر22اور چوہڑ چوک میں قائم رمضان بازاروں کے موقع پر کی ۔ انہوں نے چونگی نمبر 22میں قائم صاحبزادہ نامی سٹال ہولڈر کو زائد قیمت وصول کرنے پر تین دن کے لئے جیل بھیج دیا جبکہ چوہڑ چوک میں قائم رمضان بازار میں زائد قیمت وصول کرنے پر سلیم نامی سٹال ہولڈر کو پانچ دن کے لئے جیل بھیج دیا۔اس کے علاوہ نرخ ناموں کی پابندی نہ کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

© Copyright 2019. All right Reserved